25 مئی 2012 - 19:30

غاصب صہیوني ریاست اور آل سعود دہشتگرد تنظيم ايم کے او کے اہم ترين حامي ہیں۔

ابنا: واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امريکا کي وزارت خزانہ نے ايم کے او کے مالي ذرائع کے بارے ميں اپني رپورٹ ميں اعلان کيا ہے کہ اس تنظيم کو سب سے زيادہ مالي مدد اسرائيل اور سعودي عرب سے ملي ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امريکي وزارت خزانہ نے اپني رپورٹ ميں بتايا ہے کہ اسرائيل نے ايران کي پر امن ايٹمي سرگرميوں اور ايٹمي توانائي محکمے کے  اعلي رتبہ  عہديداروں کے بارے ميں جاسوسي اور ايران کے اندر دہشتگردانہ کاروائيوں  کے بدلے ميں ايم کے او کي کافي مالي مدد کي ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صہیوني ریاست کے بعد ايم کے او کو سب سے زيادہ مالي امداد سعودي عرب سے ملي ہے۔

صدام کي حکومت نے انيس سو چھياسي ميں  صوبہ ديالہ ميں   ايم کے او کے دہشتگردوں کے لئے اشرف چھاؤني قائم کي تھي جس کو عراق کي موجودہ حکومت نے خالي کرانے اور ايم کے او کے تمام دہشتگردوں کو ملک سے نکالنے کا فيصلہ کيا ہے۔اشرف چھاؤني سے بڑي تعداد ميں ايم کے او اراکين کو بغداد کے قريب لبرٹي کيمپ ميں منتقل کيا جا چکا ہے۔

ايم کے او نے ايران ميں دہشتگردانہ کاروائياں انجام دينے کے ساتھ ہي صدام حکومت کي حمايت ميں جنوبي عراق ميں اس ملک کے شيعہ مسلمانوں اور کردوں کے قتل عام ميں بھي حصہ ليا ہے۔

........

/169